ہوائی کمپنیوں نے آبنائے ہرمز کی فضائی گزرگاہ کا استعمال بند کر دیا

مختلف ہوائی کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کی فضائی گزر گاہ کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس فضائی راستے کی جگہ پر مختلف پروازوں کے لیے متبادل فضائی گزر گاہوں کو اپنایا جائے گا۔ جن ہوائی کمپنیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، اُن میں جرمن لفتھانزا، برٹش ایئر ویز، ڈچ کے ایل ایم، آسٹریلوی قنطاس خاص طور پر نمایاں ہیں۔ ہوائی کمپنیوں نے یہ فیصلہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اینڈمنسٹریشن کی جانب سے خلیج فارس اور خلیج عمان میں عسکری سرگرمیوں کے تناظر میں جاری شدہ انتباہ کے تناظر میں کیا ہے۔

Comments