تیسری سمٹ کی کوششیں: شمالی کوریائی اور امریکی حکام کے مابین ’پس پردہ مذاکرات‘

شمالی کوریا اور امریکا کے حکام کے مابین ایسے ’پس پردہ مذاکرات‘ جاری ہیں، جن کا مقصد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین تیسری سمٹ کو ممکن بنانا ہے۔ یہ بات جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے بدھ کے روز سیئول میں کہی۔ کم جونگ اُن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی اب تک دو سربراہی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ ان میں سے دوسری سمٹ چار ماہ قبل ویت نام میں ہوئی تھی، جو کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث ناکام رہی تھی۔

Comments