اقوام متحدہ کی طرف سے آن لائن نفرت انگیزی کے خلاف مہم کا آغاز

اقوام متحدہ کی طرف سے آن لائن نفرت انگیز مواد کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کا کہنا تھا کہ نفرت پر مبنی تقاریر رواداری اور انسانی وقار جیسی بنیادی اقدار پر براہ راست حملہ ہیں۔ انہوں نے سیاست، معیشت، میڈیا اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ مشترکہ طور پر اس نفرت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر تعلیمی اور وضاحتی پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بھی پیش کیا۔ تاہم انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد اظہار رائے کی آزادی کو محدود بنانا نہیں ہے۔

Comments