دمشق: اسرائیلی فضائیہ نے پر ایک بار پھر شام میں موجود فوجی تنصیبات بمباری کردی، دوسری جانب شامی شہر حمص میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
شام کے سرکاری ٹی وی کےمطابق اسرائیلی فضائیہ نے شامی شہر حمص میں واقع فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل کی جانب سے ٹی فور ایئر بیس پر حملے کی کوشش کی گئی جسے شامی فضائیہ نے ناکام بنادیا۔
اس سے پہلے اتوار کے روز القنیطرہ میں کئےگئے اسرائیلی فوج کے حملے میں دس شامی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئےتھے۔
دوسری جانب شام کے شہر اعزاز میں ایک خوفناک کاربم دھماکہ ہوا ہے، جس کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام اور روس ادلب پر بمباری کرکے اسے جہنم نہ بنائیں۔
Comments
Post a Comment