فرانس ميں گرمی کے تمام ريکارڈ ٹوٹ گئے

فرانس ميں آج جمعے کے روز ملکی تاريخ کا بلند ترين درجہ حرارت ريکارڈ کيا گيا ہے۔ شہر مونٹے پائیلر کے قریب وِلوژئی نامی گاؤں میں آج جمعے کے روز درجہ حرارت 45.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ يوں فرانس یورپ کا ایسا ساتواں ملک بن گیا ہے جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھا ہے۔گرمی کی شدت کے سبب فرانس کے متاثرہ علاقوں میں انتباہ بھی جاری کيا گيا جہاں سينکڑوں اسکول بند رہے اور کئی تقاريب بھی منسوخ کرنا پڑيں۔ فرانسيسی وزير اعظم نے عوام سے اپيل کی ہے کہ وہ اس ريکارڈ گرمی ميں احتياط برتيں اور ذمہ دارانہ رويہ اختيار کريں۔ وزير اعظم کے بقول ملک بھر ميں آج چار ہزار کے لگ بھگ اسکول بند رہے۔

Comments