‘امید ہے تقریر کے بعد بلاول ایوان سے بھاگیں گے نہیں’

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا کہنا ہے بلاول بھٹوزرداری پچھلے 2 ہفتوں سے بجٹ پر تقریر رٹنے میں مصروف ہیں ۔امید ہے رٹی رٹائی تقریر کے بعد بلاول ایوان سے بھاگیں گے نہیں اور ہماری بات بھی سنیں گے ۔

وفاقی وزیرمواصلات نے بلاول زرداری کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری پچھلے 2 ہفتوں سےبجٹ پرتقریررٹنے میں مصروف ہیں۔ بلاول کےتقریر نویس کوچاہیئے کہ تقریر رٹنے میں بلاول کی مدد کرے۔ تقریر نویس کا کام ہے کہ بلاول کو نشان لگا کربتائے کہ لاتیں کہاں مارنی ہیں۔
مراد سعید کاکہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ بلاول کا تقریر نویس انہیں یہ بھی سمجھائے گا کہ دوسروں کی بات کیسے صبر سے سنتے ہیں۔امید ہے رٹی رٹائی تقریر کے بعد بلاول ایوان سے بھاگیں گے نہیں اور ہماری بات بھی سنیں گے ۔

Comments