ایران پر نئی امریکی پابندیوں کو روکنے کی کوشش کریں گے، روس

ماسکو حکومت کے مطابق روس اور اُس کے اتحادی ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کا مناسب سدباب کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ یہ بات روسی نائب وزیر خارجہ سیرگئی ریابکوف نے کہی اور اسے روسی نیوز ایجنسی تاس اور ریا (RIA) نے رپورٹ کیا ہے۔ ریابکوف نے جوابی اقدامات کی تفصیل بیان نہیں کی ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ کے مطابق نئی امریکی پابندیوں سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور واشنگٹن کو ایسے پابندیاں لگانے کے بجائے ایران کے ساتھ مکالمت کے آپشنز پر غور کرنا چاہیے۔ دوسری جانب روسی حکومت کے ترجمان نے بھی امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

Comments