دنيا کے کئی ممالک ميں منگل چار جون عيد الفطر منائی گئی

دنيا کے کئی ممالک ميں منگل چار جون عيد الفطر منائی گئی ہے۔ سعودی عرب، کويت، قطر اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ امريکا اور يورپ ميں بھی عيد آج منائی جا رہی ہے جبکہ مصر، شام، اردن اور ايشيا کے مختلف ممالک ميں عید الفطر کل پانچ جون کو مذہبی اور روایتی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ دنيا بھر ميں موجود لگ بھگ ڈيڑھ بلين مسلمانوں کے ليے عيد الفطر اہم ترين مذہبی تہواروں ميں شامل ہے۔ افغانستان، شام، ليبيا اور کئی ديگر مسلم ممالک اس بار بھی عيد الفطر سلامتی کی ابتر صورتحال میں منا رہے ہيں۔

Comments