تمام ممالک آبنائے ہرمز اپنے بحری جہازوں کی حفاظت خود کریں: ٹرمپ


واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی حفاظت سے دستبردار ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کو آبنائے ہرمز پر بحری جہازوں کی حفاظت کا انتظام خود کرنا چاہیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین 91 فیصد، جاپان 62 فیصد اور دیگر کئی ممالک اپنے تیل کے لیے آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں، تو امریکہ بغیر کسی معاوضے کے دوسرے ممالک کے تجارتی راستوں کی حفاظت کس لیے کر رہا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ان تمام ممالک کو اس پرخطر سفر پر جانے والے اپنے بحری جہازوں کی حفاظت کا انتظام خود کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس جگہ نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ امریکہ پوری دنیا میں توانائی پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے لیے امریکی درخواست بالکل سادہ سی ہے اور وہ یہ کہ ایران ایٹمی ہتھیار اور دہشت گردی سے باز رہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ وہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایگزیکٹیوآرڈر پر دستخط کر رہے ہیں، یہ ڈرون طیارہ گرانے کا جواب ہیں، ان پابندیوں کا ہدف ایرانی سپریم لیڈرہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ہم اس سلسلے میں معاہدے کے لیے تیار ہیں۔

Comments