لاہور:مسلم لیگ (ن)نے پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے مشاورتی عمل شروع کر دیا۔ رکن قومی اسمبلی ملک پرویز لاہور کی صدارت سنبھالنے کے لئے متحرک ہو گئے۔
رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی بطور صدر مسلم لیگ (ن )تعیناتی کے بعد ضلعی صدر کے خواہشمند پارٹی رہنماؤں نے اپنے ہم خیال ساتھیوں سے صلاح مشورے شروع کر دیئے۔
ملک پرویز نے لاہور کی صدرات کیلئے اپنے ہم خیال اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کی۔
مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک پرویز کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات میں تنظیم سازی کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی واپسی کے فیصلے نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
مشاورتی اجلاس میں شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
Comments
Post a Comment