دنیا سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے،وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کے باعث دنیا پاکستان کو تزویراتی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
وہ تحریک انصاف کے سینیٹروں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
سینیٹرز میں شبلی فراز، فیصل جاوید اور معاون خصوصی نعیم الحق شامل تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام اراکین پارلیمنٹ کو اپنے حقوق اور امنگوں کا ترجمان سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب اراکین پارلیمنٹ عوام کی آواز بنتے ہیں تو ان کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد ترقی یافتہ اور خوشحال قوم بنے گا۔
ملاقات میں ایوان بالا میں خصوصاً بجٹ تجاویز سے متعلق امور اور قانون سازی پر غور کیا گیا۔

Comments