شمالی کوریا کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں: خلاف ورزی نہیں کی، چینی بینک کا موقف

چین کے ایک بہت بڑے مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی طرف سےعائد کردہ پابندیوں کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ چائنہ مرچنٹس بینک کی طرف سے منگل کے روز کہا گیا کہ اس کے خلاف ایسے کسی الزام میں کوئی چھان بین بھی نہیں کی جا رہی۔ کل پیر کے روز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا تھا کہ چائنہ مرچنٹس بینک چین کے ان تین بڑے بینکوں میں سے ایک تھا، جن کے خلاف پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کے سلسلے میں تحقیقات جاری تھیں۔

Comments