نیا بجٹ عوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا،سعید الحسن شاہ


پنجاب کے وزیر اوقاف ومذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ نیا بجٹ عوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا ۔
آج لاہور میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے کے بعد صوبے کے وسائل حقیقی معنوں میں عوام کی خوشحالی اور ترقی پرخرچ کیئے جائیںگے ۔انہوں نے کہاکہ بجٹ سے مقامی صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا اور مقامی طورپر تیار اشیاء کی طلب میں اضافہ ہوگا ۔

Comments