وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے


‏وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
مانچسٹر ائیرپورٹ پہنچنے پر  برطانوی حکام اور پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا
‏وزیر خارجہ اس دورہ کے دوران برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ اور ہوم سیکریٹری ساجد جاوید صاحب سے ملاقاتیں کریں گے
.اس کے ساتھ ساتھ برطانوی پارلیمنٹیرینز سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں ‎

‏وزیر خارجہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے
.پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، کل پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں بھی شریک ہونگے

Comments