Skip to main content
ضلعی انتظامیہ کو تاجر برادری کی فلاح وبہبود کا پورا خیال ہے۔ڈی سی سوات
ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ تاجر برادری سمیت تمام کاروباری اور محنت کش طبقوں کی فلاح وبہبود کا خیال رکھنا ضلعی انتظامیہ اپنا فرض اولین سمجھتی ہے تاہم ان سے یہ توقع رکھنے میں بھی حق بجانب ہے کہ وہ مہذب اور ذمہ دار شہریوں کی طرح حکومت اور انتظامیہ سے پورا تعاؤن کریں گے وہ تحصیل کونسل بابوزئی کے اپوزیشن لیڈر شاہد علی سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے ڈی سی آفس میں ان سے ملاقات کی اور مینگورہ بازار کی تاجر برادری اور محنت کش طبقوں کے بعض مسائل و مطالبات سے انہیں اگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل و مطالبات پر مناسب غور کا یقین دلاتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ عوامی اور بلدیاتی نمائندے بھی شہری نظم و نسق میں انتظامیہ سے پورا تعاؤن کریں گے اور اس سلسلے میں تمام شہری حلقوں اور طبقوں کو شعور دلائیں گے تاکہ ہم ایک زندہ قوم کی طرح تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔
Comments
Post a Comment