اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدہ تعلقات پرغور

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدہ تعلقات پر غور کیا گیا۔ سلامتی کونسل نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سفارتکاری میں تنائو کے باعث خلیج فارس کے خطے میں زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلا س کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے Majid takht Ravanchi نے امریکہ کی جانب سے مزید پابندیاں عائد کئے جانے کے حالیہ فیصلے پر افسوس ظاہر کیا۔انہوںنے کہا کہ ایران خطے میں جنگ نہیں چاہتا اور نہ کشیدگی کوطول دینے کا خواہشمند ہے۔

Comments