يوميہ بنيادوں پر ايک مہاجر بچہ ہلاک يا گم ہو رہا ہے، رپورٹ

پچھلے پانچ برسوں کے دوران يوميہ بنيادوں پر کم از کم ايک مہاجر بچہ گم يا ہلاک ہوتا آيا ہے۔ بين الاقوامی ادارہ برائے مہاجرين (IOM) نے جمعے کے روز جاری کردہ رپورٹ ’فيٹل جرنيز‘ ميں يہ انکشاف کيا ہے۔ رپورٹ ميں مزيد بتايا گيا ہے کہ پناہ کی تلاش ميں خطرناک راستوں سے گزرنے والے سن 2014 سے لے کر اب تک گمشدہ يا ہلاک ہونے والے بتيس ہزار افراد ميں سے قريب سولہ سو بچے ہيں۔ بحيرہ روم سب سے خطرناک روٹ ہے، جس پر اس عرصے ميں قريب اٹھارہ ہزار اموات يا گمشدگياں ريکارڈ کی گئی ہيں۔

Comments