سعودی فضائی فورسز نے یمنی حوثیوں کے ڈرون طیارے کو مار گرایا

سعودی عرب کی فضائی فورسز نے یمنی حوثیوں کی طرف Khamis Mushait کے رہائشی علاقے کی جانب بھجوائے جانے والے ڈرون طیارے کو مار گرایا۔
عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی باغی جان بوجھ کر شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں لیکن ابھی تک وہ کسی ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
ترجمان نے دہشتگرد جنگجوئوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے اور عالمی قانون اور روایتی قوانین کے مطابق اور علاقے کو حوثی باغیوں سے خالی کرانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Comments