عراق میں مزید دو فرانسیسوں کو سزائے موت

عراق کی ایک عدالت نے اتوار کے دن دو مزید فرانسیسی شہریوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔ ان پر الزام عائد ہوا تھا کہ وہ انتہا پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے رکن تھے۔ استغاثہ نے بغداد میں صحافیوں کو بتایا کہ کافی شواہد تھے کہ انہیں موت کی سزا سنا دی جائے۔

یوں حالیہ دنوں کے دوران جہادی تنظیم سے وابستگی کے جرم میں سزائے موت پانے والے فرانسیسی شہریوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ان مجرمان کو اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

Comments