برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان تیئیس جولائی کوکیا جائے گا

برطانیہ کے آئندہ وزیر اعظم کے نام کا اعلان تیئیس جولائی کو کیا جائے گا۔ یہ بات لندن میں حکمران قدامت پسندوں کی ٹوری پارٹی کی طرف سے منگل کے روز بتائی گئی۔ موجودہ وزیر اعظم ٹریزا مے کے جانشین کے طور پر انتخاب کے لیے اب بورس جانسن اور جیریمی ہنٹ کی صورت میں صرف دو امیدوار میدان میں ہیں۔ نئے وزیر اعظم کا انتخاب ٹوری پارٹی کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب ارکان پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کریں گے۔ یہ وو ٹنگ بائیس جولائی کو مکمل ہو گی اور اگلے ہی روز نئے سربراہ حکومت کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Comments