یہی تو ہے نیا پاکستان، وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کونئےنظام اوراس کی کارکردگی پربھروسہ ہے،اب شکایت عوامی عہدیدارتک پہنچانے کے لیے سفارش درکارنہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپاکستان سٹیزن پورٹل کےحوالے سے کارکردگی بتاتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ آٹھ ماہ 10لاکھ افراد پاکستان سٹیزن پورٹل میں رجسٹرڈ ہوئے، عوام کو نئےنظام اوراسکی کارکردگی پربھروسہ ہے، اب انہیں کس ذمہ دار تک رسائی کیلئے سفارش درکار نہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ موصول ہونے والی 8 لاکھ شکایات میں سے 6 لاکھ 80 ہزار نمٹائی جاچکی ہیں۔ عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا اسی کو کہتے ہیں اور یہی تو نیا پاکستان ہے۔

یا د رہے کہ عمران خان نے28 اکتوبر کو وزیراعظم آفس میں قائم شکایتی سیل کا افتتاح کیا تھا جس کے ذریعے عوام براہ راست اپنی شکایات وتجاویزوزیراعظم آفس بھجواسکتے ہیں۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر کرپشن، ہیومن رائٹس ،قبضہ مافیا سے متعلق شکایات پر فوری نوٹس لیا جاتا ہے۔
اس پورٹل کےقیام کیلئےجدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے تحت عوام موبائل فونزپرمخصوص اپلیکیشن سےاداروں تک آوازپہنچا تے ہیں ۔
اس پورٹل پر ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکے گا جبکہ 40 ٹیلیفون لائنزپر مشتمل شکایات سیل صبح 9 سے 5 بجے تک کام کرتا ہے۔

Comments