عراق میں نیٹو مشن کی سربراہی آئندہ برس نومبر تک کینیڈا کے ہی پاس

عراق میں جاری نیٹو مشن کی سربراہی آئندہ برس نومبر تک بدستور کینیڈا کے ہی پاس رہے گی۔ اس بات کا اعلان کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سجن نے آج بدھ کے روز کیا ہے۔ نیٹو کے مشن میں اس وقت 580 فوجی عراق میں تعینات ہیں جن میں سے 250 کا تعلق کینیڈا سے ہے۔ سجن کے مطابق بریگیڈیئر جنرل جینی کارگنن کو ترقی دے کر میجر جنرل کا رینک دیا جا رہا ہے اور وہی موسم سرما سے آئندہ وقت کے لیے عراق میں نیٹو مشن کی سربراہ ہوں گی۔ جینی کارگنن قبل ازیں بوسنیا، گولان ہائٹس اور افغانستان میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

Comments