ابھی نندن کی مونچھوں کا اسٹائل قومی قرار

پاکستانی قید سے رہا ہونیوالے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی مونچھیں بھارت میں مقبول ہورہی ہیں اور بھارتی قانون ساز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  ابھی نندن کی پونچھوں کا اسٹائل قومی  قرار دیا جائے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی کانگریس کے رہنما ابدھیر رانجن چودھری نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ابھی نندن کو نہ صرف اعزاز سے نوازا جائے بلکہ اسکی مونچھوں کے اسٹائل کو بھی قومی اسٹائل قرار دیاجائے۔
رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت کی جانب سے مطالبہ جارہا ہے کہ ابھی نندن کو اسکی بہادری کے بدلے کسی اعلیٰ اعزاز سے نوازا جانا چاہیئے۔
پہلے ابھی نندن کے بالوں کا اسٹائل بھی بھارت میں زیر بحث رہا ہے ۔ بھارت میں ابھی نندن کو عوام میں ایک قومی ہیرو کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ستائیس فروری کو پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر  بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا جہاز مار گرائے تھے تاہم پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو پہلی مارچ کو قید سے رہا کردیا تھا۔

Comments