امريکی صدر پر جنسی ہراسانی کا الزام، صدر کی ترديد

امريکی شہر نيو يارک سے تعلق رکھنے والی ايک کالم نگار ای جين کيرل نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جين کيرل نے اپنی نئی کتاب ميں دعویٰ کيا ہے کہ ٹرمپ نے سن 1990 کی دہائی ميں مينہيٹن کے ايک ڈپارٹمنٹل اسٹور ميں اُن پر جنسی حملہ کیا تھا۔
 ٹرمپ نے اس کے رد عمل ميں کہا ہے کہ انہوں نے متعلقہ خاتون کو اپنی پوری زندگی ميں کبھی نہيں ديکھا۔ امريکی صدر نے اس دعوے کو جعلی خبر کہہ کر رد کر ديا اور يہ بھی کہا کہ اس کے کوئی شواہد موجود نہيں۔

Comments