Skip to main content
ا یم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا
لندن میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی سربراہ الطاف حسین کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ لندن پولیس کی ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے ساٹھ برس سے زائد عمر کے ایک شخص کو شمال مغربی لندن میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس شخص کو تقاریر کے ذریعے لوگوں کو جرائم کرنے پر اکسانے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کیس کی تحقیقیات کے لیے پولیس ان کے گھر کی تلاشی بھی لے رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment