کوہ ہمالیہ میں کوہ پیماؤں کی لاشوں کی نشاندہی

بھارتی فضائیہ نے کوہ ہمالیہ میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کا عمل بحال کر دیا ہے۔ منگل کے دن یہ آپریشن ایک ایسے وقت میں دوبارہ شروع کیا گیا، جب ایک روز قبل یعنی بروز پیر کو اتراکھنڈ میں واقع پہاڑوں میں پانچ کوہ پیماؤں کی لاشوں کی نشاندھی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ان افراد میں زیادہ تر غیر ملکی کوہ پیما شامل ہیں۔ بھارتی پائلٹ گزشتہ چار روز سے آٹھ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Comments