چیئرمین ڈیڈیک سوات کی وزیراعلیٰ کے پی کے کے والد کی عیادت کررہے ہیں

چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے کیجولٹی آئی سی یو وارڈ کا دورہ کیا اور اس میں زیر علاج وزیراعلیٰ محمود خان کے والد ڈاکٹر محمد خان کی عیادت کی وزیراعلیٰ کے بھائی احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے ڈاکٹر محمد خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی جنہیں ایمرجنسی میں علاج کیلئے وہاں داخل کیا گیا تھا اس موقع پر انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کا معیار بہتر ہونے کی وجہ سے اب وی آئی پی لوگ بھی یہاں علاج کو ترجیح دیتے ہیں ڈاکٹر محمد خان کو ہسپتال کے ایک عام وارڈ میں ایمرجنسی علاج کیلئے لایا گیا جو اداروں کی بہتری کے ضمن میں موجودہ حکومت کی حسن کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Comments