جناح ایکسپریس حادثہ: حید ر آباد ریلوے ٹریک کئی گھنٹوں بعد بحال


حیدرآباد: محکمہ ریلوے کی جانب سے جناح ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے بعد حیدر آباد ریلورے ٹریک تیرہ گھنٹوں بعد بحال کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روزجناح ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہوا تھا، گاڑیو ں کی متاثرہ بوگیاں ٹریک سے کرین کے ذریعے ہٹادی گئیںہیں اور ٹریک کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ تاہم ٹرین حادثے کے باعث تاحال تاخیر کا شکار ہیں۔ ریلو ے حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے 4 گھنٹوں بعد ڈاون ٹریک بحال کیا گیا تھا ، تاہم اب تیرہ گھنٹے بعد اب ٹریک بھی بحال کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مکی شاہ پھاٹک پر جناح ایکسپریس ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجہ میں ریلوے کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ متعد زخمی ہو گئے تھے۔ ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کوئلہ سے بھری ہوئی تھی اور حادثے کے بعد ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کر دی گئی تھی۔

Comments