Posted by
spotstory.news
on
- Get link
- X
- Other Apps
برطانوی دارالحکومت ميں اخباری نمائندوں سے بات چيت کرتے ہوئے امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نيٹو کے رکن ممالک کو اپنا دفاعی بجٹ بڑھانا ہی ہوگا، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہيں۔ انہوں نے يہ بيان برطانوی وزير اعظم ٹيريزا مے سے ملاقات کے بعد ديا۔ ٹرمپ کا ايک عرصے سے مطالبہ رہا ہے کہ کئی رکن ممالک، جو اپنی مجموعی قومی پيداوار کا دو فيصد نيٹو کے ليے ادا نہيں کرتے، انہيں مقررہ دو فيصد ادا کرنا چاہيے۔ دريں اثناء اپنے تين روزہ دورہٴ برطانيہ ميں ٹرمپ نے آج بروز منگل سياسی و کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس موقع پر لندن ميں ٹرمپ کی مخالفت ميں وسيع تر احتجاجی مظاہرے بھی نکالے گئے۔
- Get link
- X
- Other Apps
SpotStory.News is web based News Organization Where you will get News, Breaking news, News alerts , News updates , features stores National and international.
Comments
Post a Comment