اقوام متحدہ کی طرف سے قتل ہونے والے پاکستانی بلاگر کے لیے انصاف کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے پاکستانی بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محمد بلال خان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے ڈائریکٹر آڈری آزولا کی طرف سے بدھ 26 جون کو ایک بیان جاری کیا گیا جس میں 16 جون کو محمد بلال خان کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس قتل کی تحقیقات کریں اور ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ بلاگر محمد بلال خان پاکستان کے سیاسی اور فوجی رہنماؤں کے بارے میں تنقیدی نقطہ نظر رکھتے تھے۔

Comments