معروف انٹرنيٹ ايپليکيشنز لڑکيوں کے جنسی استحال کا سبب، رپورٹ

فيس بک اور ڈيٹنگ سروس ’ٹنڈر‘ جيسی ايپليکيشنز جسم فروشی کی صنعت اور لوگوں کے جنسی استحصال کو طول دے رہی ہيں۔ يہ انکشاف جسم فروشی کے انسداد کے ليے سرگرم ايک فرانسيسی گروپ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ايک رپورٹ ميں کيا گيا ہے۔ رپورٹ مرتب کرنے کے ليے پينتيس ممالک کے اعداد و شمار کا سہارا ليا گيا۔ فرانسيسی گروپ کے سربراہ کے مطابق دنيا کے کئی ملکوں ميں ايسی ايپس نازک صورتحال سے دوچار اور کم عمر لڑکيوں کو جلد پيسے کمانے کی لالچ دينے کے ليے استعمال کی جاتی ہيں اور بعد ازاں ان لڑکيوں کا جنسی استحصال عمل ميں آتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جسم فروشی اب سڑکوں سے انٹرنيٹ پر منتقل ہو گئی ہے۔

Comments