بلوچستان میں ٹرین ٹریک اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی


بلوچستان میں بولان کے علاقے ستار لانڈھی کے مقام پر ٹرین ٹریک بم سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
لیویز کے مطابق بولان میں ستار لانڈھی کے مقام پر ریلوے ٹریک سے دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا۔بم ڈسپوزل کے عملے نے بم  کو ناکارہ بنادیا۔
ریلوے حکام کے مطابق لیویز کی اطلاع پر  بم کی موجودگی کے باعث ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا تاہم سرچ آپریشن اور کلیئرنس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی۔
ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس، اکبر بگٹی ایکسپریس اور بولان میل کو3
گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ کردیا گیا ہے۔

Comments