یکساں نظام تعلیم کے بہترین نتائج برآمد ہوئے۔ فضل حکیم، عزیزاللہ گران

چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات عزیزاللہ گران نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے یکساں نظام تعلیم کی پالیسی کے بہترین نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے صوبے کے دوسرے علاقوں کی طرح سوات میں بھی حالیہ شاندار امتحانی نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارا فرسودہ اور زوال پذیر معیار تعلیم اب یکسر بہتر ہو کر آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے جو وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے وہ سیدو شریف میں سوات تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کے اعلان اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری تعلیم ارشد خان،  چیئرمین بورڈ پروفیسر سید نبی شاہ اور کنٹرولر امتحانات عمر حسین کے ہمراہ میٹرک سائنس و آرٹس گروپ کے ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈر طالبعلموں میں گولڈ میڈل اور شیلڈز تقسیم کئے ڈیڈیک کمیٹی سوات کے چیئرمین و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سوات فضل حکیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے ٹھوس اقدامات کی بدولت پورے صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیا ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ رواں سال صرف سوات میں وویمن یونیورسٹی، ڈینٹل کالج اور ایگریکلچرل یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے انہوں نے بورڈ کے تمام پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو صوبائی حکومت کی جانب سے مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خصوصی اقدامات اُٹھا رہی ہے جس سے یہاں تعلیمی انقلاب برپا ہو گیا ہے آج میٹرک کے بہترین نتائج اس کامیاب سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ رواں سال سوات میں اعلیٰ تعلیم کو عام کرنے کیلئے سوات ویمن یونیورسٹی، ڈینٹل کالج اورایگری کلچرل یونیورسٹی سمیت نئے کالجز اور جامعات کے بنیاد رکھے جائینگے اور ایک سال کے اندر اندر انکو مکمل کیاجائیگا تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ان کے گھروں کی دہلیز پر ہی میسر ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ہم سوات موٹروے کو فیزٹو میں باغ ڈھیرئی تک توسیع دے رہے ہیں جس سے یہاں سیاحت کو فروغ ملے گا اورعوام کو روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے۔

Comments