پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاریاں


اسلام آباد: پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا فریم ورک پیش کر دیا ہے۔ \

رپورٹس کے مطابق آغاز میں اسے غیرتجارتی بنیادوں پر آزمائشی طور پہ شروع کیا جائے گا تاکہ پورے ملک میں پھیلانے سے پہلے اسے پرکھا جا سکے۔حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس عمل میں شروع سے ہی ایسی تمام کمپنیوں کو مدعو کرے گی جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) یا پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) میں رجسٹرڈ ہوں گی۔پاکستان اگرچہ روایتی طور پر انٹرنیٹ کے میدان میں دنیا سے پیچھے رہا ہے لیکن 5جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے وہ دنیا کے چند ان ممالک میں شامل ہے جو اس کا آغاز کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہواوے پر امریکی پابندی کی بڑی وجہ اس کمپنی کی فائیو جی ٹیکنالوجی پر اجارہ داری ہے جس کی بدولت وہ دنیا میں اسے متعارف کرانے کی اہلیت رکھتی ہے۔

Comments