شوال کاچاند کل شام نظر آنے کا قوی امکان ہے،محکمہ موسمیات

کراچی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شوال کاچاند کل شام نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں کل مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی۔
دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔
یاد رہےکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھ کر ہی عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

Comments