جرمنی میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

جرمنی میں جون کے مہینے میں تاریخ کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بات جرمنی کے قومی محکمہ موسمیات کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ جرمنی میں تاریخ کا یہ بلند ترین درجہ حرات پولینڈ کی سرحد پر واقع جرمن شہر کَوشن میں مقامی وقت کے مطابق دن 2:50 پر ریکارڈ کیا گیا جو 38.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قبل ازیں بلند ترین درجہ حرارت 27 جون 1947ء کو ملک کے ایک مغربی شہر بیوہلرٹال میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

Comments