انٹرنیٹ پر ایک منٹ کے اندر کیا کچھ ہوتا ہے؟

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر ایک منٹ کے اندر 220 سے زائد بچے پیدا ہوتے ہیں اور 150 کے قریب انسان مر جاتے ہیں۔
لیکن انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک منٹ کے اندر کیا کچھ ہوتا ہے یہ جان کر ضرور آپ کو حیرانی ہوگی۔
بظاہر ایک منٹ یعنی 60 سیکنڈ بہت معمولی لگتے ہیں لیکن اسی ایک منٹ کے اندر نہ صرف دنیا بلکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی بہت کچھ ایسا ہوجاتا ہے جس پر یقین کرنا مشکل بن جاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر ہونے والی ہلچل، چہل قدمی، پیش رفت اور حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’وژوئل کیپیٹلسٹ‘ کی رپورٹ کو دیکھ کر بھی بہت سارےلوگوں کو یقین نہیں آ رہا کہ ایک منٹ کے اندر اتنا کچھ ہوجاتا ہے۔

ایک منٹ میں کس پلیٹ فارم پر کیا ہوتا ہے؟

گوگل پر 3800000 سوالات پوچھے جاتے ہیں یا چیزیں تلاش کی جاتی ہیں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

فیس بک پر ایک لاکھ افراد لاگ ان ہوتے ہیں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

ایک کروڑ 81 لاکھ پیغامات بھیجے جاتے ہیں

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

یوٹیوب پر 40 کروڑ 50 لاکھ بار ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

گوگل پلے اور ایپل اسٹور سے 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد ایپس ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

انسٹاگرام پر 3 لاکھ 47 ہزار سے زائد پوسٹس شیئر کی جاتی ہیں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

ٹوئٹر پر 87 ہزار 500 ٹوئیٹس کیے جاتے ہیں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

دنیا بھر کے لوگ 99 ہزار 695 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کرتے ہیں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

واٹس ایپ اور فیس بک میسینجر پر 41 کروڑ سے زائد میسیج بھیجے جاتے ہیں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

دنیا بھر میں 18 کروڑ 80 لاکھ سے زائد ای میل بھیجی جاتی ہیں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

ڈیٹنگ ویب سائٹ ٹنڈرکو 14 لاکھ افراد چیک کرتے ہیں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک
واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار 2019 کے ہیں اور یہ سب کچھ گذشتہ 6 ماہ میں انٹرنیٹ پر ایک منٹ کے اندر ہوتا رہا۔

Comments