صدر کا پاک آسٹریلیا دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر زور


صدر ڈاکٹر عاف علوی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے دوطرفہ تعلقات کو دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کیلئے مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ پیر کے روز اسلام آباد میں آسٹریلیا کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن سے گفتگو کررہے تھے۔صدر نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری ان کو مزید مستحکم بنانے کا تقاضا کرتی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کو دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر پارلیمانی رابطوں اورتبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ۔صدر نے طویل مدت سے حل طلب مسئلہ کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن اور اقتصادی استحکام کیلئے اس کے جلد حل کی ضرورت پر زورد یا۔صدر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی کوششوں اور اس کی تعمیر نو کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔صدر نے زراعت ، انجینئرنگ ، توانائی ، نینو بائیو ٹیکنالوجی، پیرامیڈیکل، نرسنگ اور صحت کے ملحقہ شعبوں میں آسٹریلیا کی کمپنیوں کی طرف سے مشترکہ منصوبوں کو سراہا۔

Comments