اسلام آباد :اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی نمائندوں کواختیارات دینےکا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیا ۔
چارصفحات پرمشتمل فیصلےمیں چیف کمشنراسلام آباد کوبلدیاتی نمائندوں کواختیارات دینے کاحکم دیا گیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیاکہ چیرمین یونین کونسل کی مرضی کے بغیرترقیاتی کام نہیں ہوسکتا،ترقیاتی کام یونین کونسل چیرمینوں کی زیرنگرانی کرائے جائیں ۔
عدالت نے بہارہ کہو سے ملحقہ واٹرسپلائی اسکیم کوبھی یوسی چیئرمین کودینے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ بلدیاتی نمائندوں نے چیف کشمنراسلام آباد کاختیارات سے متعلق ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔
Comments
Post a Comment