وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس  ہوا،جس میں  حکومتی معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سمیت ملک کے مالیاتی معاملات سے متعلق غور کیا ۔
 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی صورت حال سے متعلق جائزہ اجلاس بنی گالہ میں ہوا جس میں حکومت کی معاشی ٹیم کے اہم ارکان نے شرکت کی۔
 اجلاس میں مشیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزیر مملکت برائے ریونیو سمیت دیگراقتصادی ماہرین نے شریک کی۔
 ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کے مالیاتی معاملات سے متعلق  تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی۔

Comments