ایران کے جارحانہ موڈ کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے،سعودی عرب


سعودی وزیر مملکت امور خارجہ عادل الجبیر نے ایران امریکا حالیہ کشیدگی پر اپنا ووٹ امریکا کے حصے میں ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری ایران کے حارجانہ کردار کو لگام ڈالنے کیلئے پر عزم ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران آبنائے ہُرمز کو بند کرتا ہے تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے جارحانہ کردار کی وجہ سے صورت حال بہت سنگین ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی میں رخنہ ڈالیں گے تو اس کے توانائی کی سپلائی پر اثرات ہوں گے، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گی جس سے ہر شخص ہی متاثر ہوگا۔
سعودی وزیر مملکت امور خارجہ عادل الجبیرنے کہا کہ سعودی عرب بغداد کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔
دی گئی ویڈیو روسی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایرانی میزائل سے امریکی ڈرون طیارے کو حدود کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا گیا۔

Comments