قزاقستان: اسلحے کے گودام میں دھماکے، قریبی علاقہ خالی کرا لیا گیا

وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کے جنوبی حصے کے قصبے آریس کے قریب واقع گولہ بارود کے گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے آریس قصبے کے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ مقامی شہری انتظامیہ کے مطابق اب تک دھماکوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے البتہ سولہ افراد زخمی ہیں۔ قازق صدر قاسم جمرات تقیئیف نے اپنے وزرائے داخلہ اور دفاع کو فوری طور پر آریس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments