امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کی ایک اور تاریخی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار تیس جون کی سہ پہر شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کے ساتھ جزیرہ نما کوریا کے غیر فوجی علاقے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔ اس طرح ٹرمپ پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں، جنہوں نے شمالی کوریائی سرزمین پر قدم رکھا ہے۔ ٹرمپ کے ساتھ جنوبی کوریا کے صدر مُون ژے یِن بھی تھے۔ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے درمیان رواں برس ویت نام کے دارالحکومت ہنوئے میں بھی ملاقات ہو چکی ہے۔

Comments