نيب نے وزيرجنگلات پنجاب سبطین خان کو گرفتار کرليا


نیب نے وزیرجنگلات پنجاب سبطین خان کوگرفتارکرلیا، ان پرغیرقانونی طور پر ٹھیکے دینے کاالزام ہے۔
نیب حکام کےمطابق سبطین خان نےجولائی دوہزار سات میں چنیوٹ اوررجوعہ میں 500 میٹرک ٹن خام لوہا کے غیرقانونی ٹھیکہ جات دیے۔
سبطین خان دوہزارسات میں وزیرمعدنیات پنجاب تھے تاہم انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سردار سبطین خان پنجاب اسمبلی کے حقلہ پی پی 88 میانوالی 4 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں اور موجودہ کابینہ میں وزیر جنگلات ہیں۔

Comments