لم جبہ میں پاکستان کی پہلی زپ لائن کا افتتاح


کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے سوات کی فلک بوس وادی ملم جبہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران پاکستان کی تاریخ کی پہلی 
زپ لائن کا افتتاح کردیا جو سطح سمندر سے 9200 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان، اسسٹنٹ کمشنر چارباغ حمیدخان بونیری اور دیگر حکام بھی موجود تھے ملم جبہ زپ لائن 560 میٹر لمبی ہے جو سیاحت کے حوالے سے پاکستان کی واحد زپ لائن ہے اس کی اونچائی 300 میٹر ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن  کے تمام اضلاع میں 50 نئے تفریحی مقامات متعارف کرائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ گبین جبہ میں سیاحوں کیلئے رہائش کا مناسب انتظام کیا گیا ہے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہاکہ ملم جبہ اور کالام شاہراہوں کی تعمیر 31 دسمبر تک مکمل ہو جائے گی اسی طرح سوات موٹروے بھی اس سال کی آخر تک ہر لحاظ سے مکمل ہوجائے گی تاہم موٹروے اب بھی سیاحوں کیلئے کھلی ہے انہوں نے کہا کہ امسال سوات میں 10 لاکھ سیاح آئے ہیں اور ہم دعوت دیتے ہیں کہ دنیا بھر سے سیاح یہاں آئیں یہاں پر مکمل امن ہے سیاحوں کیلئے یہاں تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اسلئے انہیں یہاں سیاحت کا لطف میسر ہو گا اور وہ خوشگوار یادیں ساتھ لیکر اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔

Comments