اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ۔
وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے2روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید بھی ان کے ہمراہ پہنچے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آج ہی سے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کریں گے۔
خیال رہے کہ آج مکہ مکرمہ میں وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی، اقتصادی اورتجارتی امور پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔
وزیراعظم نے دورے کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی اور روزہ رسول میں نوافل ادا کئے، وزیراعظم نے او آئی سی اجلاس سے خطاب بھی کیا۔
Comments
Post a Comment