واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمارا ڈرون گراکر بہت بڑی غلطی کی ہے۔
امریکی صدر نے یہ بیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ایران نے ہمارا ڈرون گراکر بہت بڑی غلطی کی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق آرکیو فور گلوبل ہاک ڈرون آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کررہا تھا جو کسی ملکی کی بجائے بین الاقوامی فضائی گزرگاہ ہے ۔ دوسری جانب ایران کا موقف بالکل مختلف ہے اور اس نے کہا ہے کہ درحقیقت ڈرون طیارے نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور وہ جنوبی ساحلی شہر ہرمزگان کے اوپر پرواز کررہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا گیا جب کہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا ۔
Comments
Post a Comment