انڈونيشيا: گيس لائٹر فيٹکری ميں آگ لگنے کے سبب تيس افراد ہلاک

انڈونيشيا کے شمالی صوبے سماٹرا ميں ايک گيس لائٹر فيٹکری ميں آگ لگنے کے سبب کم از کم تيس افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہيں۔ ہلاک شدگان ميں ستائيس بالغ اور تين بچے شامل ہيں اور ان سب کی شناخت کا عمل مکمل کر ليا گيا ہے۔ ہلاک ہونے والوں ميں اکثريتی طور پر سمبريجو نامی ديہات کی عورتيں شامل تھيں۔ حکام اس بارے ميں بھی تفتيش جاری رکھے ہوئے ہيں کہ فيکٹری ميں بچے کيوں موجود تھے۔

Comments