فلسطینیوں کے حقوق برائے فروخت نہیں ہیں، فلسطینی صدر

فلسطین کے صدرمحمودعباس نے کہاہے کہ فلسطینیوں کے حقوق برائے فروخت نہیں ہیں۔
مغربی کنارے کے شہررملہ میں اپنے چلی کے ہم منصب Sebastian Pinera کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمودعباس نے کہاکہ کسی بھی معاشی پروگرام سے پہلے ایسے سیاسی حل پر پہنچناضروری ہے جوہمارے لوگوں کی آزادی وقار، خودمختاری اور انصاف کی ضمانت دیتاہے۔
فلسطینی صدرنے کہاکہ مسئلے کا سیاسی حل ہی استحکام اورسلامتی کی ضمانت ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلسطین نے منامامیں دوروز سے جاری امریکی ورکشاپ میں شرکت نہیں کی۔

Comments