دبئی میں بس کو حادثہ، دو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی

دبئی میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو پاکستانیوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قونصل جنرل نے میتوں کو شناخت کیا۔




ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق دبئی میں ہونے والے بس حادثے میں دو پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاکستان کے قونصل جنرل نے اسپتال کا دورہ کرکے میتوں کی شناخت کی۔
ترجمان کے مطابق میتوں کی پاکستان منتقلی کیلئے دبئی حکام سے رابطے میں ہیں۔ پاکستانی حکومت دبئی کے ساتھ ملکر کر متاثرہ اہل خانہ کو سہولت فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بس حادثے میں 17 افراد ہلاک، جب کہ 15 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں بڑی تعداد بھارتی شہریوں کی ہے، جب کہ ایک آئریشن خاتون بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ بس کو حادثہ دبئی کے رشیدیہ میٹرو اسٹیشن کے ایک ٹریفک سگنل پر پیش آیا۔



پولیس نے حادثے کے متعلق بتایا کہ عمانی بس ڈرائیورالرشیدہ میٹروبس اسٹیشن کے قریب تھا جہاں اسے ورکرز کو اتارنا تھا تاہم اسٹاپ سے محض ایک سگنل پہلے تیز رفتار بس سگنل پر لگے سائن بورڈ سے ٹکراگئی۔
پولیس کے مطابق ’زخمی ہونے والے ڈرائیور نے بیان دیا کہ دھوپ سے بچنے کے لیے اس نے شیشے کے اوپری حصے پر کپڑا لگا دیا تھا جس کے باعث سائن بورڈ نظر نہیں آیا۔

لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ السعودی کا کہنا تھا کہ گاڑی چلانے والی ڈرائیور نے غلط لین میں گاڑی چلائی اور ’40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے‘ کا سائن بورڈ اور وارننگ بورڈ بھی نظر کرتا ہوا تیز رفتاری سے آگے بڑھتا رہا۔

Comments